Daily Taqat

منی لانڈرنگ کا الزام نیب کے عمل سے نواز شریف کو بہت فائدہ پہنچا، شبلی فراز

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر منی لانڈرنگ کے الزام پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ نیب کے اس عمل سے نواز شریف کو بہت زیادہ فائدہ پہنچا ہے کیونکہ یہ ایک ایسا کیس ہے جس میں نیب کی ساکھ کو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔ایک انٹرویو میں شبلی فراز نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر نیب کے فیصلوں کے خلاف کمیٹی بنائے جانے کی بات کرتے ہیں جس کا سراسر مطلب ادارے کو دباو¿ میں ڈالنا ہے۔ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما آصف باجوہ نے کہا کہ پاکستان میں نیب کی تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی جس میں سنی سنائی بات پر کسی کے خلاف کوئی شکایت درج کی گئی ہو حالانکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بھی اس بات کی تردید کردی گئی ہے تو ہم یہ کیسے سمجھیں کہ نیب کی طرف سے انصاف کے تقاضے پورے کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پھر جب ہم بات کرتے ہیں تو ہم پر یہ الزام لگادیا جاتا ہے کہ آپ اداروں سے ٹکراو¿ کی بات کرتے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے پاس ایک راستہ اور بھی موجود ہے جس میں نیب کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کرسکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ یہ خبر ایک لحاظ سے مضحکہ خیز اس لیے بھی ہے کہ 4.9 بلین ڈالر پاکستان سے بھارت جارہے ہیں ¾ہم معاشی طور پر اس کے متحمل ہی نہیں ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »