پرویزرشید اورچوہدری نثارکے لفظی حملوں میں بڑھتی ہوئی شدت

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے دواہم رہنماء پرویزرشید اورچوہدری نثارکے بیانات کی جنگ شدت اختیارکرنے لگی۔ دونوں رہنماء ایک دوسرے پرایک کے بعد ایک تندوتیزبیان کا وارکررہے ہیں۔جوڈیشل کمپلیکس میں بیان دیتے ہوئے پرویز رشید نے کہا چوہدری نثاربیان دینا پسند نہیں کرتے یہی ان کی منافقت ہے چوہدری نثارنے شیرکے بغیرایک الیکشن لڑا اوربری طرح ہارگئے۔ترجمان چوہدری نثارنے ردعمل دیتے ہوئے پرویزرشید
کوغلط بیان اور خوشامدی قراردیتے ہوئے کہا کہ ان دو عادات کے باعث پرویزرشید مسلم لیگ (ن) کے سیاسی ارسطو بنے بیٹھے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثارنے 1985، 1988، 1990اور2013 کے انتخابات میں شیرکے نشان کے بغیر حصہ لیا اورکامیاب ہوئے، ترجمان چوہدری نثارنے کہاکہ ڈان لیکس کمیٹی نے پرویزرشید کوجھوٹ بولنے اورحقائق چھپانے کا ذمہ دارٹھہرایا ہے ، پرویزرشید الزامات لگانے کے بجائے ڈان لیکس کی رپورٹ منظرعام پرلانے کیلئے اپنی حکومت کومجبورکریں۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.