عمران خان اورجہانگیر ترین کے فیصلے میں بھی مجھے نااہل کیاجائیگا،نوازشریف

اسلام آباد: احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز میں پیشی کے بعد جب سابق وزیراعظم سے سوال کیا گیا کہ عمران خان کافیصلہ محفوظ ہے،سپریم کورٹ نے ابھی تک نہیں سنایاکیاکہیں گے؟ تو نوازشریف نے جواب دیا کہ لگتاہے  کہ عمران خان اورجہانگیرترین کے فیصلے میں بھی مجھے نااہل کیاجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت ہوئی،مقدمات کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی،عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ریفرنسز یکجا کرنے سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنائے جانے پر سماعت ایک بجے تک ملتوی کردی۔
نوازشریف نے اپنے وکیل خواجہ سے کیسز اور لندن روانگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلثوم نوازکی تیمارداری کیلئے لندن جاناہے، ریفرنسزیکجاکرنے پرفیصلہ جوبھی ہو،استثنیٰ پرفیصلہ لیاجائے،ان کا کہناتھا کہ ملک کاوزیراعظم رہالیکن کس طرح یہاں بٹھادیاگیا۔
اس پر خواجہ حارث نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ کافیصلہ پہلے آنے دیں،امید ہے عدالت آج استثنیٰ پربھی فیصلہ دے گی،جس کے بعد سابق وزیراعظم اپنی صاحبزادی اور داماد کیساتھ پنجاب ہاﺅس روانہ ہو گئے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.