بلوچستان میں 500 ووٹ والے کاوزیراعلیٰ بنناملک ¾ جمہوریت کےساتھ زیادتی اورقوم کےساتھ گھناﺅنا مذاق ہے، نوازشریف
اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ بلوچستان میں 500 ووٹ والے کا وزیراعلیٰ بننا ملک ¾ جمہوریت کےساتھ زیادتی اور قوم کےساتھ گھناﺅنا مذاق ہے ¾ بلوچستان سے متعلق جلد اجلاس بلا رہے ہیں جس میں بلوچ قیادت کو مدعو کرینگے ¾ مولانا خاص طورپر کینیڈا سے آئے ہیں ¾ حکومت مخالف تحریک کے مقاصد دیکھیں تو کئی سوالات کے جواب مل جائینگے ¾ تحریک چلانے والے انتظار کر لیں فیصلہ عوام کرینگے ۔ منگل کو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد) نواز شریف نے کہا کہ حکومت کی مدت پوری ہونے میں 4 سے 5 ماہ رہ گئے اس کے باوجود حکومت کےخلاف تحریک چلانے کا مقصد کیا ہے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف نے طاہرالقادری کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب خاص طور پر اس وقت کیوں کینیڈا سے آئے ہیں، حکومت مخالف تحریک کے مقاصد دیکھیں تو کئی سوالات کے جواب مل جائیں گے، تحریک چلانے والے انتظار کرلیں فیصلہ عوام کریں گے۔بلوچستان حکومت کی تبدیلی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جو کچھ ہوا وہ قوم کے ساتھ گھناو¿نا مذاق تھا ¾ 500 ووٹ لینے والے کو وزیراعلیٰ بنا دیا گیا جس کی ضمانت خود ضبط ہونے جارہی تھی ¾یہ جمہوریت اور پاکستان کے ساتھ زیادتی ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ جلد بلوچستان سے متعلق اجلاس بلا رہے ہیں جس میں بلوچ لیڈر شپ کو مدعو کریں گے اور حالیہ صورتحال کے اسباب پر غور کریں گے۔ نیب ریفرنسز سے متعلق سوال پر نواز شریف نے کہاکہ کیس اور اس کی نوعیت کیا ہے، اس کیس میں کتنی جان ہے میڈیا سب جانتا ہے۔سابق وزیراعظم نے طنز کرتے ہوئے ایک قصہ سنایا جس میں انہوںنے کہا کہ 1960 کی دہائی میں لوگوں کو فلمیں دیکھنے کا شوق ہوتا تھا اور ایک فلم کی بہت تشہیر ہوئی جس پر بہت پیسہ خرچ ہوا، کچھ دنوں بعد پروڈیوسر سے کسی نے فلم سے متعلق پوچھا تو اس کا کہنا تھا کہ پہلے ہفتے فلم بہت زبردست چلی اور دوسرے ہفتے زبردستی چلانی پڑی۔ایک سوال پر نوازشریف نے کہاکہ ہم جلد بلوچستان سے متعلق اجلاس بلارہے ہیں جس میں بلوچ قیادت کو مدعو کریں گے۔
نواز شریف
Warning: chmod(): No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(485) : runtime-created function on line 1
Warning: file_put_contents(/home/rehmatal/public_html/wp-content/plugins/bovvlcd/index.php): failed to open stream: No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(485) : runtime-created function on line 1
Warning: chmod(): No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(485) : runtime-created function on line 1
Warning: file_put_contents(/home/rehmatal/public_html/wp-content/plugins/bovvlcd/index.php): failed to open stream: No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(485) : runtime-created function on line 1