Daily Taqat

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد :  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزیرداخلہ احسن اقبال، وزیرخارجہ و دفاع خرم دستگیر کے علاوہ دیگر وزراءبھی شریک ہیں۔اجلاس میں کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت سمیت قومی و داخلی سلامتی کے معاملات زیر غور آئے۔ شرکا فاٹا کو خیبرپختون خوا میں ضم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اس حوالے سے سیاسی جماعتوں کی آراءاور تجاویز سے آگاہ کیا۔واضح رہے کہ 4 روزقبل بھی وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان کو مسترد کردیا گیا۔تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزیرداخلہ احسن اقبال، وزیرخارجہ و دفاع خرم دستگیر کے علاوہ دیگر وزراءبھی شریک ہوئے۔اجلاس میں قومی و داخلی سلامتی کے معاملات زیر غور آئے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »