Daily Taqat

قومی اسمبلی اجلاس، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے سید نوید قمرکی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید نوید قمر سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان کچھ دیر تبادلہ خیال ہوا۔ بدھ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں آمد پر بعض وفاقی وزراءاور مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنی نشست سے اٹھ کر سید نوید قمر کے پاس گئے اور قائد حزب اختلاف کی نشست پر بیٹھ کر ان سے کچھ دیر تبادلہ خیال کیا۔ اس پر سپیکر قومی اسمبلی نے ہلکے پھلکے انداز میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی دفعہ ہوا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بیک وقت قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کا کردار نبھا رہے ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت ایوان کے تمام ارکان نے اس پر قہقہہ لگایا اور وزیراعظم فوری طور پر قائد حزب اختلاف کی نشست سے اٹھ کر اپنی نشست پر بیٹھ گئے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »