Daily Taqat

نریندر مودی کی اہلیہ کی گاڑی کو حادثہ ڈرائیور جاں بحق ،مسز جاشودابن زخمی

نئی دلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بیوی راجستھان میں گاڑی کے حادثے میں زخمی ہوگئیں تاہم ان کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ گاڑی کو ٹرک نے ٹکر ماری۔ وزیراعظم سے الگ رہنے والی ان کی اہلیہ چتوڑ گڑھ جارہی تھیں کہ ان کی کار ریاست راجھستان کی ہائی وے پر ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس کار میں مسز جاشودابن سوار تھیں اس میں کل سات افراد سوار تھے جن میں سے ایک حادثے میں ہلاک ہو گیا ہے جبکہ باقی زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس نے بی بی سی کو بتایا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔یادرہے کہ مسز جاشودابن کی نریندر مودی کے ساتھ 1967 میں شادی ہوئی تھی لیکن وہ شادی کے صرف تین برس اکٹھے رہے۔ شادی کے وقت نریندر مودی کی عمر سترہ برس تھی۔مسز جاشودبن نے مختلف انٹرویوز میں کہا کہ نریندری مودی انھیں شادی کے صرف تین برس بعد ہی چھوڑ دیا تھا اور ان تین برسوں میں وہ صرف تین مہینے ہی اکٹھے رہے تھے۔نریندر مودی نے پہلی بار 2014 میں اپنی شادی کی تصدیق کی تھی جب انھوں نے وزیر اعظم کے عہدے کیلئے کاغذات جمع کرائے تھے۔نریندر مودی کے مخالفین انھیں راسٹریہ سیوک سنگ میں شرکت کرنے کے بعد اپنی بیوی کو چھوڑنے کا طعنہ دیتے رہتے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »