نریندرمودی کے ٹوئٹر پردو کروڑ20 لاکھ فالوورز جعلی نکلے

نئی دہلی:  بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دو کروڑ 20 لاکھ فالوورز جعلی نکلے۔ ٹوئٹر آڈٹ رپورٹ کے مطابق عالمی رہنماو¿ں میں سب سے زیادہ جعلی ٹوئٹر فالوورز نریندر مودی کے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر پر نریندر مودی کے دو کروڑ بیس لاکھ فالوورز یعنی 63فیصد جعلی ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  37فیصد جعلی فالوورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پوپ فرانسس کے 59فیصد اور سعودی شاہ سلمان کے 8فیصد فالوورز جعلی ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.