کاشتکاروں کو 180روپے فی من گنے کی خریداری اورشوگرمل سے بلاتعطل پرمٹ کے اجراءکویقینی بنایاجائے، نعیم اخترخان بھابہ
بہاولپور: صوبائی وزیر زراعت نعیم اخترخان بھابہ نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کو 180روپے فی من گنے کی خریداری اور شوگر مل سے بلاتعطل پرمٹ کے اجراءکو یقینی بنایا جائے گا اور ناجائز کٹوتی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے کمشنر بہاول پور ڈویژن کے دفتر میں کسانوں کے نمائندوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں کمشنر بہاول پور ڈویژن ثاقب ظفر، ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختار راجہ، ڈپٹی کمشنر بہاول پور رانا محمد سلیم افضل،کسان تنظیموں کے نمائندے،راﺅ طارق اشفاق، شیخ دلشاد حسین،ملک احمد عثمان،جام حضور بخش اور ویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعہ ڈپٹی کمشنر رحیم یار خاں سقراط امان رانا، ڈی پی او رحیم یار خاں ذیشان اصغر،ڈپٹی کمشنر بہاول نگر محمد اظہر حیات اور ڈی پی او بہاول نگر شریک ہوئے۔صوبائی وزیر زراعت نعیم اختر بھابہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے کسانوں کی فلاح وبہبود کے بیشتر منصوبے بشمول 100ارب روپے کا امدادی پیکج ان کے کسان دوست رویہ کا عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے گنے کے کاشتکاروں کو درپیش مسائل کا سخت نوٹس لیا ہے اور اس کے فوری حل کے لئے احکامات جاری کئے ہیں۔انہوں نے کسان تنظیموں کے نمائندوں سے اپیل کی کہ ٹریفک بلاک نہ کی جائے اورمسائل کے حل کے لئے انتظامیہ بھرپور کاوشوں سے نبرد آزما ہو۔کمشنر بہاول پور ڈویژن ثاقب ظفر نے کہا کہ بند ہونے والی شوگر ملوں کے ملحقہ علاقہ کے گنا کی خریداری کے لئے دیگر شوگر ملز کے پرمٹس اور کرشنگ کی زیادہ سے زیادہ استعداد کار کویقینی بنایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر بہاول پور رانا محمد سلیم افضل نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع بھر میں شوگر کین سیل کے8پرمٹ پوائنٹس مقرر کئے گئے ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر 660پرمٹس کے اجراءکو یقینی بنایا جائے گا۔
Warning: chmod(): No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1
Warning: file_put_contents(/home/rehmatal/public_html/wp-content/plugins/bovvlcd/index.php): failed to open stream: No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1