Daily Taqat

نیب کی وضاحت ناقابل قبول، انصاف سے متصادم ہے‘ سعد رفیق

لاہور:  وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نیب کی وضاحت ناقابل قبول اور قانون و انصاف سے متصادم ہے ،غیر قانونی دباﺅ کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے حوالے سے نیب کی جانب جاری وضاحتی بیان کا عکس شیئر کرتے ہوئے کہا کہ نیب کی وضاحت ناقابل قبول اور قانون و انصاف سے متصادم ہے ،غیر قانونی دباﺅ کا سلسلہ بند ہونا چاہیے اور چیئرمین نیب تشویشناک صورتحال کا نوٹس لیں ۔ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے پی ٹی آئی میں انضما م کے حوالے سے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حصول اقتدار کے لئے عمران خان نےکوکار ہر غیر اخلاقی اور ناجائز عمل کو جائز سمجھتے ہیں ، آج یہ ایک جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا نعرہ لگانے والے ابن الوقت وڈیرے ہمیشہ اقتدار میں رہ کر اپنا الو سیدھا کرتے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جنوبی پنجاب میں ابن الوقت جاگیرداروں کی بجائے مڈل کلاس کے نظریاتی افراد کو سامنے لائے گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »