اسحاق ڈارکواشتہاری قراردینے اورجائیداد ضبطگی کیس، نیب نےعدالت میں پیراوائزجواب جمع کرادیا

اسلام آباد :  اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے اور جائیداد ضبطگی کیس
میں نیب نے عدالت میں پیراوائز جواب جمع کرادیاہے۔گزشتہ روز سوموار کو اسحاق ڈار کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیرا وائز جواب جمع کرایا ہے کہ احتساب عدالت نے قانون کے مطابق اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دیااور جائیداد ضبطگی کے عمل میں بھی قانونی تقاضے پورے کئے گئے ہیں۔اشتہاری ملزم کا ریلیف کیلئے عدالت کے سامنے سرنڈر کرنا ضروری ہے جبکہ فوجداری مقدمے میں عدالتی کارروائی نہیں روکی جاسکتی لہذا عدالت اسحاق ڈار کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کی اجازت دے۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے احتساب عدالت کو اسحاق ڈار کیخلاف تاحکم ثانی کارروائی سے روکا تھا۔اسحاق ڈار کی درخواست پر سماعت 17جنوری کو ہو گی جسٹس اطہر من اللہ اور میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.