نیب نےحکومت کو 40 ارب روپے کانقصان پہنچانے کےالزام میں امریکہ کیلئے نامزد سفیرعلی جہانگیرکوطلب کرلیا

اسلام آباد : نیب نے حکومت کو 40 ارب روپے کا نقصان  پہنچانے کے الزام میں امریکہ کےلئے نامزد سفیر علی جہانگیر کو طلب کرلیا۔ ذرائع  کے مطابق نیب لاہور نے امریکہ کےلئے نامزد سفیر علی جہانگیر کو کرپشن کیس پر 22 مارچ کو تحقیقات کےلئے طلب کرلیا ہے¾ ان پر اپنی ہی کمپنی کے شیئر کی ان سائیڈ ٹریڈنگ کا الزام ہے جس کے تحت علی جہانگیر نے اپنی کمپنی ایگری ٹیکس کے 11 روپے مالیت کے حصص حکومتی اداروں کو 35 روپے میں فروخت کیے ¾اس اقدام کی وجہ سے حکومتی اداروں کو 40 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے ایس ای سی پی نے تحقیقات کی ہیں ¾ نیب نے ایس ای سی پی کی یہ تحقیقاتی رپورٹ حاصل کرکے چیئرمین نیب کو ارسال کی جن کی منظوری کے بعد نیب لاہور نے علی جہانگیر کو تحقیقات کےلئے 22 مارچ کو طلب کرلیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.