Daily Taqat

نیب نے مجھ پرہیلی کاپٹرکاکیس کیا ہے جس پر نیب کو تحقیقات کےلئے دعوت دیتے ہیں، عمران خان

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ نیب نے مجھ پرہیلی کاپٹر کا کیس کیا ہے جس پر نیب کو تحقیقات کےلئے دعوت دیتے ہیں ¾تحریک انصاف جب اقتدار میں آئے گی تو سیاسی لیڈروں کے خلاف  قانون کے غلط استعمال کو ختم کرے گی ¾میاں صاحب کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ¾ ماہر نفسیات سے چیک کرانا چاہیے ¾آصف زرداری نے بڑی مشکل سے چوری کرکے باہر محلات بنائے ہیں، ان سے متعلق بھی تحقیقات ہونی چاہیے ¾ جمعہ کو انسداد دہشت گردی عدالت کے باہرذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مقدمے میں بریت پر خوش ہوں ¾مجھ پر دہشت گردی کا کیس بنایا گیا ¾یہ ووٹ لے کر آتے ہیں مگر آمر سے بھی برا کام کرتے ہیں ¾تحریک انصاف جب اقتدار میں آئے گی تو سیاسی لیڈروں کے خلاف قانون کے غلط استعمال کو ختم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، انہیں ماہر نفسیات سے چیک کرانا چاہیے، وہ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کو ووٹ دینا ایسا ہی جیسے فوج کو ووٹ دینا، عدلیہ کو ووٹ دینا ¾ یہ ہماری الیکشن مہم کررہے ہیں کیونکہ لوگ ان اداروں سے خوش ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ماضی میں نیب پٹواریوں اور سرکاری افسر کو پکڑتی تھی ¾ کبھی وزرا کو نہیں پکڑا ¾نیب نے پہلی مرتبہ برسر اقتدار لوگوں کے خلاف ایکشن لیا ہے، اس سے پہلے نیب نے کبھی حکمران جماعت کے لوگوں کو نہیں پکڑا لہٰذا نیب جو کررہی ہے اس کو داد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ نیب نے مجھ پرہیلی کاپٹر کا کیس کیا ہے ¾ہیلی کاپٹر کے استعمال کے کیس میں نیب کو تحقیقات کےلئے دعوت دیتے ہیں ¾مجھے ڈر نہیں شہبازشریف کیوں ڈررہے ہیں ¾وہ بہت جلدی ڈر جاتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ آصف زرداری نے بڑی مشکل سے چوری کرکے باہر محلات بنائے ہیں، ان سے متعلق بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔عمران خان نے کہا کہ سندھ میں قانون کی کوئی حکمرانی نہیں ¾صوبے میں لوگوں پر جھوٹے مقدمات درج کیے جاتے ہیں، سندھ میں راو¿ انوار ہے اور پنجاب میں عابد باکسر ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پنجاب میں ہرسال ڈیویلپمنٹ فنڈ کہاں استعمال ہوتا ہے، شہبازشریف اینڈ سنز اکٹھے کام کرتے ہیں ان کی کرپشن لمیٹڈ کمپنی ہے۔عمران خان نے نوازشریف پر تنفید کرتے ہوئے کہاکہ یہ جب بھی دباو¿ میں آتے ہیں تو اخلاقی طور پرنیچے گرجاتے ہیں ¾شریفوں نے نصرت بھٹو اوربے نظیربھٹو کی بھی عزت نہیں کی تھی ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »