Daily Taqat

نیب نے مضاربہ اسکینڈل کے اشتہاری ملزم عزیر شاہ کو گرفتار کرلیا،احتساب عدالت نے ملزم کا 9روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا

اسلام آباد : قومی احتساب بیورو (نیب) نے مضاربہ اسکینڈل کے اشتہاری ملزم محمد عزیر شاہ کو گرفتار کرلیا، ملزم نے لوگوں سے دھوکہ دہی کے ذریعے مضاربہ کے نام پر 26کروڑ سے زائد کی رقم ہتھیا رکھی ہے، ملزم کو احتساب عدالت میں پیش کر کے 9روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیاگیا ۔ منگل کو نیب راولپنڈی کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق مضاربہ اسکینڈل میں محمد عزیرشاہ کو شامل تفتیش کیا گیا، اس کے خلاف 113متاثرہ افراد نے مضاربہ کے نام پر رقم وصول کرنے کےلئے نیب کو درخواستیں دے رکھی تھیں، تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم نے لوگوں کو منافع کا لالچ دے کر مضاربہ کے نام پر 26کروڑ سے زائد وصول کئے، تاہم اس نے لوگوں کو منافع تو درکار ان کی اصل رقم بھی واپس نہیں کی اور پیسے لے کر فرار ہو گیا، ملزم نے 25فروری 2015کو نیب میں لوگوں سے لوٹی گئی رقم کو رضاکارانہ طور پر واپس کرنے کےلئے درخواست دی، ملزم نے اٹک شہر میں واقع اپنی 3مختلف جائیدادوں کے اصل کاغذات درخواست کے ساتھ لگائے اور کہا کہ یہ جائیداد فروخت کر کے لوگوں کو ان کی رقوم واپس کرنا چاہتا ہے تاہم بعد ازاں ملزم اچانک غائب ہو گیا اور انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے بھی پیش ہونے سے انکار کر دیا،گزشتہ روز نیب کی ٹیم نے ملزم کو گرفتار کرلیا اور احتساب عدالت میں پیش کرتے ہوئے 9روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »