Daily Taqat

(ن) لیگ کو پارلیمنٹ کو ”نیب ختم کرو “مشن کےلئے استعمال نہیں کرنےدیں گے، چوہدری محمدسرور

لاہور:  تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کو پار لیمنٹ کو ”نیب ختم کرو “مشن کےلئے استعمال نہیں کر نے دیں گے ‘نیب کو خاموش کروانے کا حکومتی ایجنڈہ ملک دشمنی ہوگا انکو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ‘ (ن) لیگ کر پشن کا حساب دینے کی بجائے نیب ختم کر نا چاہتی ہے‘تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور وعوامی جماعت بن چکی ہے آنےوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی اور عمران خان کو وزیر اعظم بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔ تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسینیٹر چوہدری محمدسرورنے کہا کہ پاکستان میں پار لیمنٹ اور جمہوریت تب ہی مضبوط ہوگی جبکہ ملک میں سیاستدان اقتدار میں آکر اپنی جیب بھر نے کی بجائے ملک اور قوم کی خدمت کر یں گے مگر بدقسمتی سے قیام پاکستان کے بعدسے اقتدار مےں آنےوالوں نے ملک میں لوٹ مار کے سواکچھ نہیں کیا جسکی وجہ سے آج جمہوریت اور پار لیمنٹ کمزور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والے اپنی کر پشن بچانے کےلئے سپر یم کورٹ اورنیب کو آنکھیں دکھا رہے ہیں اور وہ اب نیب کے خاتمے کےلئے کوشش کر رہے ہیں اور اسکے لیے پار لیمنٹ کو استعمال کر نے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے مگر تحر یک انصا ف انکو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گی اور نیب کے خلاف حکمرانوں کے ہر قدم کے خلاف پار لیمنٹ کے اندر اور باہر بھر پور آواز بلند کی جائےگی اور ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائیگا ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »