میونسپل کارپوریشن بہاولپورکے 18 ملازمین بذریعہ قرعہ اندازی عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے

بہاول پور: میونسپل کارپوریشن بہاولپورکے 18 ملازمین بذریعہ قرعہ اندازی عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔تفصیلات کے مطا بق میونسپل کارپوریشن بہاولپور میں ادارہ کے ملازمین نے اپنی مدد آپ کے تحت  ملازمین کو عمرہ کی سعادت کے حصول کے لئے قرعہ اندازی کی۔جس کے تحت ادارہ کے 18 ملازمین امسال سعادت عمرہ حاصل کریں گے۔اس حوالہ سے ایک تقریب میونسپل کارپوریشن بہاولپورکے سبزہ زار میں منعقد ہوئی۔جس میں ادارہ کے ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لئے مئیرمیونسپل کارپوریشن عقیل نجم ہاشمی،ڈپٹی میئرملک منیر اقبال چنڑ،چیمبر آف کامرس کے صدر ملک اعجاز ناظم،چیمبر آف کامرس کے سابق صدرظفر شریف ،ڈویلپراعجاز آرائیں،ڈویلپرملک شفیق،ہائی کورٹ بار کے جنرل سیکریٹری رانا راشد جاوید،یونین کونسل کے چیئرمین،ڈپٹی چیئرمین ،کونسلرزاور علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپورشرکت کی۔میونسپل کارپوریشن بہاولپور میں تمام ملازمین ہر ماہ تین سو روپے اپنی تنخواہ میں سے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی زیرنگرانی ایک اکاﺅنٹ میں جمع کرواتے ہیں۔اور بعد ازاں اس رقم سے ادارہ کے ملازمین مخصوص تعداد میں بذریعہ قرعہ اندازی ہرسال سعادت عمرہ حاصل کرتے ہیں۔اور اسی قرعہ اندازی کے تحت اور مخیر حضرات کے تعاون سے امسال 18 ملازمین عمرہ کی سعادت حاصل کریںگے۔کارپوریشن میں یہ طریقہ کارڈویژنل صدر ایپکا حافظ اختر رانا نے شروع کیا تھا۔ جس کو ملازمین میں بہت سراہا جا رہا ہے۔اس موقع پر محفل نعت کا انعقاد بھی کیا گیا ۔جس میں معروف نعت خواں نے گلہائے عقیدت پیش کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئرمیونسپل کارپوریشن عقیل نجم ہاشمی نے کہاکہ قرآن پاک میں اللہ فرماتا ہے کہ اللہ اور اس کے فرشتے آپﷺ پر درود بھیجتے ہیں اور اے ایمان والوں تم بھی آپ ﷺ پر دورد و سلام بھیجو،انہوںنے کہا کہ ہم مسلمانوں کو تلقین کی گئی ہے کہ آپ ﷺ پر درود و سلام بھیجا جائے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.