Latest news

مودی نے اپنی حفاظت کیلئے امریکی طیارے خرید لیے

نئی دہلی: بھارتی صدر رام ناتھ کوند اور وزیراعظم نریندر مودی آئندہ سال جولائی سے میزائل اور دفاعی نظام سے لیس 2 خصوصی امریکی طیاروں میں سفر کریں گے۔بھارتی ویب سائٹ انڈیا ٹو ڈے کے مطابق بھارتی صدر اور وزیر اعظم مودی کے لیے دو طیارے میزائلوں اور دفاعی نظام سےلیس بی 777 امریکا سے جولائی میں بھارت پہنچیں گے۔

یہ طیارے صرف بھار تی صدر، نائب صدر اور وزیراعظم کے زیر استعمال لائے جائیں گے جن کو بھارتی فضائیہ کے پائلٹس اڑائیں گے ۔ان دیو قامت طیاروں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ایئر انڈیا انجینئرنگ سروس لیمٹڈ (AIESL) کے پاس ہوگی۔رپورٹ کے مطابق بھارتی صدر، نائب صدر اور وزیراعظم فی الحال ایئرانڈیا کے B747 طیاروں میں سفر کر رہے ہیں جنہیں ایئر انڈیا کے پائلٹس اڑا تے ہیں جبکہ ان طیاروں کی دیکھ بھال کی ذمہ دار ی ایئر انڈیا انجینئرنگ سروس لیمٹڈ کے پاس ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں سال فروری میں امریکا نےبھارت کو 190ملین ڈالر مالیت کے 2 میزائل دفاعی نظام بیچنے پر رضامندی ظاہرکی تھی۔بھارتی فضائیہ کے سینئر افسرکے مطابق B777 طیاروں کو اڑانے کے لیے بھار تی فضائیہ کے 4 سے 6 پائلٹس کو تربیت دے دی گئی ہے جبکہ مزید پائلٹس کو جلد ہی تربیت دی جائے گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.