Daily Taqat

میرظفراللہ جمالی کا اپنی قومی اسمبلی کی رکنیت سےاستعفیٰ کا اعلان

اسلام آباد : سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی نے اپنی قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کو دیوار کے ساتھ نہ لگایا جائے اور اس ایوان میں جو فیصلے کئے گئے ہیں ان پر عمل کیا جائے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی نے کہا کہ اگر پرویز مشرف دور میں وہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو سپریم کورٹ نہ پہنچاتے تو پتہ نہیں ان کا کیا حشر ہونا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نواب اکبر بگٹی کو قتل کیا گیاانہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کو دیوار کے ساتھ نہ لگائیں۔ انہوں نے اپنی اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ اسمبلی میں غلط بیانی کی گئی، جن جن لوگوں نے آئین توڑا سب کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے مگر مجھے معلوم ہے کہ ایسا نہیں ہو گا۔

 


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »