Daily Taqat

وزیر ریلویز نے مسافروں کےلئے رمضان پیکیج کا اعلان کر دیا

لاہور :  وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ریلوے مسافروں کے لئے رمضان پیکج کا اعلان کر دیا۔ اس پیکج کے تحت مسافروں کو یہ سہولت تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کی ایڈوانس بکنگ پر  کرایوں میں بیس فیصد رعائیت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ریلوے رمضان المبارک کے بعد عید کے دنوں میں بھی مسافروں کو خصوصی رعائیت دے ۔چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز عبد الحمید رازی نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو اعزاز حاصل ہے کہ جب ٹرانسپورٹرز کرائے بڑھاتے ہیں توپاکستان ریلوے کرائے کم کر دیتا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان ریلوے پانچ برسوں میں دو درجن سے زائد موقعوں پر کرایوں میں رعائیت کا اعلان کر چکاہے۔ ترجمان ریلویز نے کہا ہے کہ وزیر ریلویز کے اعلان کردہ خصوصی پیکج کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے بیس رمضان تک ہوگا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »