”میرے پاس ماں ہے “ فاروق ستار کی والدہ کامران ٹیسوری کو منانے کے لئے روانہ

کراچی: ایم کیوایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کامران ٹیسوری کو منانے کے لئے فاروق ستار کی والدہ گھر سے روانہ ہوگئی ہیں ،سربراہ ایم کیوایم پاکستان کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ فاروق ستار کی والدہ کامران ٹیسوری کو اپنا بیٹا سمجھتی ہے اور جب انہیں ان کی ناراضگی کا پتا چلا تو وہ خود ہی ان کو منانے  کیلئے گھر سے  روانہ ہوئی۔
اس سے قبل کامران ٹیسوری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پارٹی کے اندرونی اختلافات کے باعث وہ گھر پر بیٹھ گئے ہیں جبکہ اپنا آئندہ کا لائحہ عمل کااعلان کچھ دنوں میں پریس کانفرنس کے ذریعے کریں گے۔واضح رہے فاروق ستار   نےجب رابطہ کمیٹی سے  سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا تو ان کے دوستوں نے ان کی والدہ سے ہی درخواست کی تھی  کہ وہ ان کو سیاست چھوڑنے کا فیصلہ واپس لینے کے لئے کہیں جس کے بعد اپنی والدہ کا حکم بجا لاتے ہوئے انہوں نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.