خواتین کیلئے مردوں کا فٹ بال میچ دیکھناحرام ہے، سعودی مفتی

ریاض:  سعودی عرب کے صوبے اسیر حکومت کے مذہبی امور کے سابق  سربراہ شیخ سعد الہجیری نے خواتین کےلئے مردوں کا فٹ بال میچ دیکھنے کو حرام قرار دے دیا۔عرب ذرائع کے مطابق سعودی مفتی نے کہا کہ مسلمان خواتین کے لیے ٹی وی پر فٹ بال میچ دیکھنا حرام ہے کیونکہ خواتین کی نظر فٹبالرز کے گھٹنوں اور رانوں پر پڑتی ہے جسے دیکھنا گناہ ہے۔آن لائن پوچھے گئے سوال کہ خواتین کے فٹ بال میچ دیکھنے سے انہیں کیا ملے گا اور اس کا کیا فائدہ؟ کا جواب دیتے ہوئے سعودی مفتی نے کہا کہ کوئی فائدہ نہیں ہےکیونکہ خواتین کو مقابلے میں ہونے والے گولز سے کوئی دلچسپی نہیں ہوتی اور وہ اس حوالے سے کسی قسم کی پرواہ نہیں کرتیں لیکن میچ دیکھنے سے خواتین کی نظرین مردوں کی رانوں پر پڑتیں ہیں جو کہ گناہ کا سبب بنتا ہے۔شیخ سعد نے شوہروں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیویوں کو ایسے گیمز کیوں دیکھنے دیتے ہیں جس میں مردوں کے سطر کا پورا خیال نہ رکھا گیا ہو،ایسے شوہروں کو شرم نہیں آتی ،کیا وہ اللہ سے خوفزدہ نہیں ،شوہروں کو اپنی بیویوں کو اس قسم کے مقابلے دیکھنے سے روکیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.