Daily Taqat

ن لیگ کے ممبران کے لئے اب معاملات سنبھالنابہت مشکل ہوگیا، نبیل گبول

اسلام آباد:  پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نبیل گبول نے مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف کے ممبئی حملے سے  متعلق بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) کے تمام ممبران کےلئے اب معاملات کو سنبھالنا بہت مشکل ہوگیا ہے کیونکہ نواز شریف نے ملک کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ جنگ شروع کردی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا کہ وزیراعظم ایک حلف اٹھاتا ہے کہ ملک کے تمام اہم راز وہ اپنے سینے میں دفن رکھے گا مگر سابق وزیراعظم نواز شریف اب دھمکیاں دے رہیں ہے کہ وہ سینے میں دفن راز افشاں کردیں گے اور جس کا باقاعدہ آغاز وہ کر چکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے تمام پارلیمنٹیرین یا تو پارٹی کے قائد نواز شریف کا دفاع کریں یا پاکستان کا دفاع کریں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا کہ ہمیں افسوس ہوتا ہے کہ نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان نے پاکستان کو اتنا بڑا نقصان پہنچایا ہے اور بجائے اس پر معافی مانگنے کے مسلم لیگ(ن) اور اس کی قیادت کی جانب سے اس بیان کے حق میں جواز پیش کیے جارہے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »