Daily Taqat

وزیراعلیٰ سے وفاقی وزراءاور اراکین اسمبلی کی ملاقات

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وفاقی وزراءاور اراکین اسمبلی نے ملاقات کی،ملاقات میں وفاقی وزراءاور ارکان اسمبلی نے وزیراعلی محمد شہبازشریف کی قیادت پربھر پوراعتماد کا اظہار کیا-وزیراعلی محمدشہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب صوبہ کے تمامشہروں او ردیہات کی یکساں ترقی کے ویژن پر یقین رکھتی ہے- جنوبی پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی بجٹ پاکستان مسلم لیگ( ن) کا تاریخی اقدام ہے-جنوبی پنجاب کے ہر شہر کو ترقی یافتہ اور بہترین بنائیں گے -جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں میں سی ٹی سکین، پتھالوجی لیب، انسنریٹر اوراعلی ادویات میسر ہیں- انہوںنے کہاکہ فلاحی پروگراموں میں جنوبی پنجاب کاکوٹہ 10فیصد زیادہ رکھا گیا-جنوبی پنجاب کے لوگ خدمت کرنے والوں اور دھوکہ دینے والوں میں تمیز کا شعور رکھتے ہیں-انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن )جنوبی پنجاب سے بھی بھاری اکثریت سے کامیا ب ہوگی-الیکشن کے بعد اللہ تعالی نے موقع دیا تو جنوبی پنجاب کے ہر شہر اور ہر علاقے کےلئے مزید میگا پراجیکٹ لائیں گے -ارکان اسمبلی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف نے ریکارڈ ترقیاتی کاموں سے عوام کے دل جیت لئے ہیں او رانہوں نے معیار ، شفافیت اور تیز رفتاری کے اعلی معیار قائم کئے-جنوبی پنجاب کو شہبازشریف کی صورت میں حقیقی لیڈر میسر آیاہے -وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، وفاقی وزیر برائے آبی ذخائر سید جاوید علی شاہ، وزیر مملکت اوورسیز پاکستانی عبدالرحمن خان کانجو ، ارکان قومی اسمبلی شیخ فیض ا لدین او رسعید احمد خان منہیس شامل تھے –


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »