صدرمملکت سے ایئرچیف مارشل سہیل امان کی ملاقات

اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین سے پاک فضائیہ کے سبکدوش ہونے والےسربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے ایوان صدر میں الوداعی ملاقات کی۔ صدر مملکت نے پاک فضائیہ کے سربراہ کی حیثیت سے ان کی خدمات کو سراہا اور ان کہا کہ ان کی قیادت میں پا ک فضائیہ نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اس سلسلے میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ صدر مملکت نےان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایئر چیف مارشل سہیل امان نے صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.