Latest news

ڈی کیو ہسپتال جھنگ، ڈسٹرکٹ اسسمنٹ بورڈ برائے معذور افراد کا اجلاس

جھنگ:  حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ڈسٹرکٹ اسسمنٹ بورڈ برائے معذور افراد کا اجلاس زیر صدارت میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر اسفند یار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال جھنگ میں منعقد ہوا ۔جس میں چیئرمین بورڈ ڈاکٹرظفر اقبال پاتوآنہ ،آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر غلام یٰسین بھٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال اظہر عباس عادل،ممبر سول سوسائٹی صدر آمنہ ویلفیئر فاﺅنڈیشن مہرریاض نول ،میڈیکل سوشل آفیسراسد سرفراز کھوکھراورممبر گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹرسبطین خان نے شرکت کی ۔بورڈ میں 126 مختلف کیٹگری کے درخواست گزار پیش ہوئے جن میں مکمل فٹنس رپورٹ ہائے دیکھنے اور چیک اپ کے بعد بورڈ نے67افراد کو معذور ڈیکلیئر کیا اور معذوری سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی سفارش کی۔ 38افراد کے کیس مختلف سپیشلسٹ کو فائنل رائے کیلئے بھیجوائے گئے جبکہ 21 کیسوں کے افراد حاضر نہ ہو سکے۔ڈاکٹر اسفند یار نے کہا کہ حکومت پنجاب خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔

اور ہمارا مشن اپنے وسائل میں رہتے ہوئے انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔ڈسٹرکٹ اسسمنٹ بورڈ برائے معذور میں معذور افراد معذوری سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے بذریعہ درخواست ہمراہ میڈیکل کوائف بورڈ کے سامنے پیش ہوتے ہیں جس میں کی حتمی رائے اور سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی مشاورت کے بعد معذوری سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا ہے جس کے بعد خصوصی افراد کو مالی امداد،سفری سہولیات، خدمت کارڈ،شناختی کارڈ اور جاب کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں۔ اس ضمن میںحکومت نے ان کیلئے مخصوص کوٹہ مقرر کر رکھا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.