Daily Taqat

چیف جسٹس آف پاکستان سے ول فورم کے وفد کی ملاقات ،قرآن مجیداورکتب کےتحائف پیش کیے

کراچی :  ویمن اسلامک لائرز فورم(ول فورم ) کی چیرپرسن طلعت یاسمین ایڈوکیٹ،جنرل سیکریٹری روبینہ جتوئی ایڈوکیٹ اورول فورم کی لیگل ایڈ نگراں دردانہ ایڈوکیٹ نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انہیں قرآن مجید اور کتب کے تحائف اور ول فورم کی طرف سے کرپشن پر کرائے جانے والے گیلپ سروے کی رپورٹ بھی پیش کی۔ ول فورم نے چیف جسٹس آف پاکستان کے اقدامات اور کوششوں کو سراہا اور اپنے تعاون کی پیش کش کی ۔چیف جسٹس نے ول فورم کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور تحائف قبول کرتے ہوئے کہا کہ انہیں وکلاءکے تعاون کی ضرورت ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »