Latest news

ڈپٹی کمشنر گجرات کی زیرصدارت پرائیویٹ سکولز کے سربراہان کا اجلاس

گجرات:  ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزادنے کہا تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ماہانہ فیس جنوری2017 کی فیس کو بنیاد بنا کر مقرر کرنے کے پابند اور فیسوں میں زیادہ سے زیادہ سالانہ 5 فیصد تک اضافہ کے مجازہیں، ماہانہ فیس میں اس سے زیادہ اضافہ کرنےوالوں کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائیگی، ان خیالات کا اظہار انہوںنے پرائیویٹ سکولوں کے سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی ایم او فہد اعجاز ، سی او ایجوکیشن افضل شاہد و دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ پرائیوٹ سکول5فیصد سے زائد اضافہ کےلئے ڈسٹرکٹ ریگولیٹری کمیٹی سے اجازت لینے کے پابند ہیں، ازخو د 5 فیصد سے زائد اضافہ شکایت کی صورت میں فوری تادیبی کاروائی کےلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیش آفیسر سیکنڈری محمد پرویز اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری محمد سلیم پر مشتمل کمیٹی قائم کردی گئی ، والدین شکایت کی صورت میں دونوں افسران سے براہ راست یا انکے مو بائل نمبرز 0334-7555035 اور 0301-6887009 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے پرائیویٹ سکولز کے سربراہان کو ہدا یت کی کہ وہ فوری طور پرجنوری 2017 کی فیسوں بمعہ ووچرز اور اب تک کئے جانے والے اضافہ کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو پیش کریں نیز پرائیویٹ سکولز انتظامیہ، ٹیچرز اور والدین پر مشتمل سکول کونسلز بھی تشکیل دیں ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.