Daily Taqat

شرجیل میمن کے خون میں الکوحل شامل نہیں ،میڈیکل رپورٹ

کراچی : نجی اسپتال نے شرجیل میمن کی میڈیکل رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق ان کے خون میں الکحل شامل نہیں ہے۔ شرجیل میمن کے کمرے سے ملنے والی شراب کی بوتلوں کے معاملے کے بعد سابق وزیراطلاعات سندھ کے میڈیکل ٹیسٹ کے لیے خون کے نمونے لیے گئے تھے، ایک خون کا نمونہ ضیاالدین اسپتال اور دوسرا نمونہ اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال بھیجا گیا تھا جس میں سے ایک کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔نجی اسپتال کی جانب سے جاری کی گئی میڈیکل رپورٹ کے مطابق شرجیل میمن کے خون میں الکحل شامل نہیں ہے تاہم ضیاالدین اسپتال کی رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے۔دوسری جانب ڈی آئی جی جیل خانہ جات ناصر آفتاب کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن کے خون کی ایک اور رپورٹ کا انتظار ہے جب کہ جیل عملے کے خلاف غفلت اور لاپرواہی کی کارروائی کی جائے گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »