Latest news

پنجاب رینجرز 24 ونگ جانباز کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ

فورٹ عباس:  ڈی جی رینجرز کی ہدایات پر پنجاب رینجرز24 ونگ جانباز کے زیر اہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد،دور افتادہ علاقہ کے عوام کے لئے رینجرز کے ڈاکٹروں نے تقریباً 520 سے زائد مریضوں کا فری چیک اپ کیا اور فری ادویات کی تقسیم جبکہ بچوں میں رینجرز کی جانب سے کھلونے ،کاپیاں ،پنسل د ویگر تحائف بھی تقسیم کئے گئے ،علاقہ کی عوام نے رینجرزکے اس اقدام کو خوب سراہا،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب رینجرز جنرل ثاقب محمودملک کی ہدایات پرپنجاب رینجرز24ونگ جانباز کے ونگ کمانڈر کرنل محمد علی کی زیر نگرانی فورٹ عباس کے چک نمبر248 ایچ ایل میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ،جس میں علاقہ بھر سے متعدد خواتین،بچوں ،بوڑھوں کا چیک اپ کیا گیا ۔

جبکہ ادویات بھی فری فراہم کی گئی۔ رینجرزکے تجربہ کار ڈاکٹروں کی ٹیم کے علاوہ محکمہ صحت کے فزیشن،ڈاکٹر بختاورتنویر،اور لیڈی ڈاکٹر فردوس ، نے تقریبا520 کے قریب مریضوں کا چیک اپ کیا۔ ونگ کمانڈرکرنل محمد علی کی نمائندگی کرتے ہوئے میجرعدنان رفیق نے میڈیکل کیمپ کا معائنہ کیااس موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے سپریم کمانڈر ڈی جی رینجرز کی ہدایات پر میڈیکل کیمپ لگائے جاتے ہےں اور یہ سلسلہ کئی سالوں سے جاری وساری ہے۔

ہر ماہ مختلف پسماندہ علاقہ جات میں کیمپ لگایا جاتا ہے۔ جس سے سینکڑوں مریض مستفید ہو تے ہیں رینجرز جو کہ سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے۔ اور آج کا میڈیکل کیمپ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.