Daily Taqat

میڈیا کا رویہ سرکاری اداروں کے ساتھ مثبت ہے ، توقیر الیاس چیمہ

پھالیہ : انتظامیہ اور میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے میڈیا کی نشاندہی پر ہر قسم کا مثبت ایکشن لیا جائے گا ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ توقیر الیاس چیمہ نے پھالیہ پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر شجاع حسین بھٹی اور چیئرمین رانا نیاز علی کی قیادت میں پھالیہ پریس کلب کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں عابد نوید اسلم  سید حفیظ سبزواری ¾ محمد امجد سہیل  صاحبزادہ چن مقصود احمد صدیقی  محمد شفیق سیالوی  سلیم علی خاں لودھی ڈاکٹر شہزاد انجم  محمد عارف اور دیگر شامل تھے ۔پھالیہ پریس کلب کے صدر شجاع حسین بھٹی نے اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کو یقین دلایا کہ میڈیا کا رویہ سرکاری اداروں کے ساتھ مثبت ہے اور مثبت رہے گا البتہ کسی قسم کی بھی کرپشن کو میڈیا برداشت نہیں کرے گا اور تمام سرکاری افسران میڈیا کے لئے انتہائی قابل احترام ہیں انتظامیہ اور میڈیا کے مشترکہ تعاون سے مسائل حل کرنے میں تمام صحافی اپنا مثبت کردار ادا کریں گے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »