Daily Taqat

نعت کو عبادت سمجھ کر پڑھتے ہیں ، مولانا قاری آصف رشیدی

مصطفی آباد /للیانی :عالمی ایوارڈیافتہ ، پاکستان کے مشہور و معروف نعت خوان ، حضرت مولانا قاری آصف رشید ی نے سینئر صحافیوں کو انٹرویو دےتے ہوئے بتایا کہ ہم نعت کوعبادت سمجھ کر پڑھتے ہیں ، کبھی کسی سے کوئی مطالبہ نہیں کیا،انہوں بتایا کہ تقریبا پندرہ سال کا عرصہ گزر چکا ہے حمد وثناءمیں ، پاکستان کے کونے کونے حمدو ثناءبیان کی ہے ،لوگ انتہائی زیادہ پیار کرتے ہیں، لوگ کا پیار ہی مجھے آگے جانے کا سبب بنا ، پاکستان کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک میں بھی نعت پڑھی ہے ، جن میں سر فہرست سعودی عرب ، انگلینڈ ، ساﺅتھ افریقہ ، دبئی شامل ہیں ،تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مشہور و معروف نعت خوان ، حضرت مولانا قاری آصف رشید ی نے سینئر صحافیوں انٹرویو دےتے ہوئے بتایا کہ ہم نعت کوعبادت سمجھ کر پڑھتے ہیں ، کبھی کسی سے کوئی مطالبہ نہیں کیا،انہوں بتایا کہ تقریبا پندرہ سال کا عرصہ گزر چکا ہے ، حمد وثناءمیں ، پاکستان کے کونے کونے حمدو ثناءبیان کی ہے ،لوگ انتہائی زیادہ پیار کرتے ہیں، لوگ کا پیار ہی مجھے آگے جانے کا سبب بنا ، پاکستان کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک میں نعت پڑھی ہے ، جن میں سر فہرست سعودی عرب ، انگلینڈ، ساﺅتھ افریقہ ، دبئی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حمد و نعت کو عبادت سمجھ کر جب پڑھتے ہیں ، اس سے اللہ کی ذات بھی راضی ہوتی ہے ۔

، اللہ کے بندے بھی ، اس لئے میری کوئی ڈیمانڈ نہیں ہوتی ہے ، نہ کبھی کسی کو مجبور کیا ، جولوگ بلاتے ہیں ، ہم خوشی سے وقت دےتے ہیں ، وہی ہماری نیکی رب کی ذات کو پسند ہے ، اوراللہ نے بڑی عزت دی جس کی بدولت ،پاکستان کے علاوہ باہر کے ممالک میں بھی کلام پڑھتا ہو ں، جس سے پاکستان کی سرزمین کا نام روشن ہوتا ہے ، آخر میں انہوںکہا نے میں تمام صحافی بھائیوں کا شکر ادا کرتا ہوں ، جنہوں نے مجھے عزت دی اور میری حوصلہ افزائی کی ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »