Daily Taqat

نوازشریف کےبیان کی تحقیقات کی جائےکہ اس میں کس حد تک حقیقت ہے، مولانافضل الرحمان

لاہور:  جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے بیان کی تحقیقات کی جائے کہ اس میں کس حد تک حقیقت ہے۔ پیر کو سروسز اسپتال لاہور میں مولانا فضل الرحمان نے وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کی، اس موقع پرذرائع  سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دیکھنا چاہیے کہ نوازشریف کس حد تک ذمہ دار ہیں اور تحقیق کی جائے کہ نواز شریف کے بیان میں کس حد تک حقیقت ہے، نواز شریف 3 بار وزیر اعظم رہ چکے ہیں ان کے بیان کو سنجیدگی سے لینا چاہیے، ایسے حساس موضوع جن سے ملک کی سکیورٹی کو خطرہ ہو اس پر بیان نہیں دینا چاہیے، نواز شریف نے وہ بیان دے دیا جو نہیں دینا چاہیے تھا۔ سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ حساس معاملات پر باتیں نہیں ہونی چاہئیں، کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کے اظہار سے ریاست کو نقصان پہنچتا ہے۔جے یو آئی(ن) کے سربراہ نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں اور مختلف سیاسی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا راستہ کھلا رکھا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »