Latest news

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی جس میں مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پرمشترکہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو طلب کر نے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق رہبر کمیٹی میں بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کرنے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ ملاقات میں دونوں رہنماوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر اور پاکستان کے عوام کے مفادات اور احساسات کی بھرپور ترجمانی کے لیے اقدامات پر اتفاق کی ۔رہبرکمیٹی کو پر حکومت کی جانب سے میڈیا پر عائد پابندیوں اور سینسرشپ کے خلاف جامع اور موثر حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ،دونوں رہنماو¿ں کا ملک کی داخلی اور خارجی صورت حال پر غور اور مشاورت کی ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.