Latest news

بوریوالا میں امام حسینؓ کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا

بورے والا:  ملک کے دیگر شہروں کی طرح بورے والا میں بھی نواسہءرسول حضرت امام حسین کا یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا،انجمن حیدریہ کے زیر اہتمام ذوالجناح اور تعزیہ کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ ایچ بلاک سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مقام کربلا جوئیہ روڈ آکر اختتام پذیر ہوا جلوس میں عزاداروں نے ماتم،زنجیر زنی اور نوحہ خوانی کرکے شہادت امام حسین اور شہداءکربلا کی یاد تازہ کی جلوس سے کپڑا مارکیٹ چوک میں شیعہ عالم دین سیدحسن عسکری نقوی نے خطاب کیا اور شہداءکربلا کی لازوال قربانیوں پر روشنی ڈالی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب خاں،اے ایس پی آصف رضا،چیف آفیسر بلدیہ راﺅ محمد علی،ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر،سابق ایم این اے چوہدری نذیر آرائیں،پی ٹی آئی کے راہنما ملک فاروق احمد اعوان،طارق محمود باجوہ، احسن سردار بھٹی،ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی،ضلعی صدر مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ منظور برکت ماڑی والا،چاچا ملک محمد اسلم،شہباز حسین بھٹی ایڈووکیٹ،سید سجاد حسین بخاری اور دیگر نمائندہ سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔

،پی ٹی آئی راہنماءاحسن سردار بھٹی اور سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ کی جانب سے جلوس میں شریک عزاداروں کیلئے لنگر اور جوس تقسیم کیا گیا اس موقع پر پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے ڈی سی وہاڑی عرفان علی کاٹھیا اور ڈی پی او ثاقب سلطان المحمود نے بھی جلوس کے راستوں پر سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا جلوس کی سی سی ٹی کیمروں اور ویڈیو کیمروں کے ساتھ مانیٹرنگ کی گئی جلوس جب غلہ منڈی پہنچا تو امام بارگاہ حسینیہ کے ایڈمنسٹریٹرسیداسد حسین نقوی ایڈووکیٹ نے سیکورٹی کے انتظامات،شہر میں صفائی،طبی سہولیات کی فراہمی اور بلدیہ کو خصوصی انتظامات پر ضلعی پولیس و سول انتظامیہ،امن کمیٹی،سول سوسائٹی،ڈاکٹرز اور نمائندہ شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.