اغوا ہونے والے انجینئرملک فیض کو بازیاب کر وا لیا گیا

راولپنڈی: پاک فوج نے افغانستان میں اغواہونے والے پاکستانی انجینئرملک فیض  کو 105 روز بعد بحفاظت بازیاب کرالیا۔بتایاجا رہا ہے کہ انجینئرملک فیض افغانستان کے شہر جلال آباد کے قریب کنسٹرکشن کمپنی میں بطور انجینئراپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے، جہاں سے انہیں رواں سال21اگست کو اغوا کرلیا گیا، بعدازیں اغوا کاروں نے ان پر تشدد کی ویڈیو جاری کر کے 10لاکھ روپے تاوان مانگنے کی سر توڑ کوشش کی ،لیکن پاک فوج کی کوششیں رنگ لے آئیں اورانجینئر ملک فیض کوبحفاظت بازیاب کراکے انکے گھرراولپنڈی بھیج دیا گیا، انجینئر فیض نے بتایاکہ مجھے کالعدم جماعت الاحرار کے دہشت گردوں نے اغواکیا تھااوربدترین تشددکانشانہ بھی بنایا ،پاک فوج نے مجھےنئی زندگی دلانے میں میری بھرپور مدد کی ،بازیابی پرمیں اورمیرے اہلخانہ آرمی چیف اوردلیرسپاہی کے شکرگزارہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.