ملک اورقوم کنگال جبکہ شریف خاندان خوشحال ہوچکاہے، اعجازچوہدری
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت نے چھوٹے کسان اور کاشتکار کا کچومر نکال کر رکھ دیا ہے ، ملک اور قوم کنگال جبکہ شریف خاندان خوشحال ہو چکا ہے ، موجودہ حکومت کی تمام پالیساں کسان اور کاشتکار دشمنی پر مبنی ہے ، کسانوں اور کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے کے لئے حکومت نے کچھ نہیں کیا جان بوجھ کر کسانوں اور کاشتکاروں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے جو قابل مذمت ہے ، جو ملک زرعی اجناس میں خود کفیل تھا آج وہ ملک شدید بحران کا شکار ہے ،ہمیں پانی اور خوراک کے بحرا ن سے نمٹنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے ہونگے ، انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکومت نے زراعت کے شعبوں کو تباہ و برباد کر دیا ہے ، کسان کا برا حال ہے اسکی کہی بھی شنوائی نہیں ہو رہی ، انہوں نے کہا کہ کاشتکار احتجاج کرنے پر مجبور ہے اپنی فصلوں کو جلا رہے ہیں ، گنے کے کاشتکار سے سستے داموں شوگر مل مالکان چالیس روپے فی من گنا لے رہے ہیں جو کہ کاشتکار کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے ، مسلم لیگ نون کسانوں اور کاشکاروں کی دشمن ہے ، شہباز شریف صر ف بڑھکیں مار سکتے ہے لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کر سکتے سپریم کورٹ کے آرڈر کے بعد 180روپے فی من گنے کی قیمت مقرر کی گئی جس پر عمل درآمد کروانا پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن اس کے باوجود بھی گنے کا کاشتکار کی مشکلات میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا ہے اور گنے کی قیمت پر عمل درآمد نہیں ہو سکا ، کسان اور کاشتکار پر آج شدید مشکلات سے دوچار ہے اور فصل کی قیمت کم ملنے سے شدید اذیت کا شکار ہے ، بارشوں نہ ہونے کی وجہ سے پنجاب کے کئی علاقوں میں فصلیں شدید متاثر ہوئی ہے ، کاشتکار اور کسان قرضوں کے بوجھ تلے دب چکا ہے ، مل مالکان گنے کی ادائیگاں بھی بر وقت نہیں کرتے لےکن اب حکومت اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ مقرر کردہ قیمت پر عمل درآمد کرروائے اور ادائےگی کو بروقت یقینی بنائے تا کہ کسان اور کاشتکار کی مشکلات کم ہو سکیں، کسان اور کاشتکار کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے ۔
Warning: chmod(): No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1
Warning: file_put_contents(/home/rehmatal/public_html/wp-content/plugins/bovvlcd/index.php): failed to open stream: No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1
Warning: chmod(): No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1
Warning: file_put_contents(/home/rehmatal/public_html/wp-content/plugins/bovvlcd/index.php): failed to open stream: No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1