مال روڈ پرسیکیورٹی فورسزکی گاڑی کودھماکے سے نشانہ بنانے کی کوشش ناکام

چمن:   مال روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دھماکے
سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ چمن میں مال روڈ پر عین اس وقت دھماکا ہوا جب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی معمول کے مطابق گشت کررہی تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا تاہم فورسز کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ سیکیورٹی فورسز علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.