Daily Taqat

مادھوری ڈکشٹ پہلی بار مراٹھی فلم ”بکٹ لسٹ“ میں موٹر سائیکل چلاتی نظر آئینگی

ممبئی:  بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ پہلی بار مراٹھی فلم ”بکٹ لسٹ“ میں موٹر سائیکل چلاتی نظر آئیں گی۔ بھارتی ذرائع کے مطابق مادھوری ڈکشٹ نے بھارتی فلموں کے بعد اب مراٹھی فلم میں بھی قدم رکھ دیا، مادھوری فلم میں منفرد انداز میں جلوہ گر ہوں گی، انہیں فلم میں پہلی بار موٹرسائیکل چلاتے ہوئے دیکھا جائے گا۔ مادھوری فلم کے آخری شیڈول کی عکسبندی پنو میں پرابھت روڈ پر کر رہی ہیں۔ اس موقع پر بنائی گئی ایک تصویر بھی شئیر کی گئی ہے جس میں مادھوری موٹرسائیکل پر سوار ہیں اور انہوں نے کالی لیدر جیکٹ کے ساتھ کالی عینک اور سفید ہیلمٹ بھی پہنا ہوا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »