میڈ یا ملک کاچوتھا ستون ہے، ڈی پی او وہاڑی ڈاکٹر عاطف اکرام

وہاڑی : ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر وہاڑی ڈاکٹر عاطف اکرام نے کہا ہے میڈ یا ملک کاچوتھا ستون ہے میڈ یا نما ئند گان معاشرے میں پھیلی برائیوں کی نشاندہی کریں پو لیس فوری ایکشن لے گی ان خیالات اظہارانہوں نے مختلف صحافتی تنظیموں کے عہدیداران کے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کیا وفد میں پی ایف یو جے کے اگیز یکٹو ممبر میاں ساجد منظور ، پا کستان گروپ آف جرنلسٹس کے ضلعی صدر محمد رفیق رانا ، سینئر صحافی حافظ عبدالما لک ، علی وارث کلیم ، ارسلان سلیم اور فوٹر جنرنلسٹ کے ضلعی صدر شفقت یعقوب ، انسپکٹر نجا بت بھٹی ، ریڈر اصغر علی ، انیس احمد ودیگر موجود تھے ڈی پی او ڈاکٹر راﺅ عاطف اکرام نے کہا کہ ضلع بھر کے ایس ایچ او کو ہدایت کردی کہ تھانوں میں آنیوالے سائلین کیساتھ خو ش اخلاقی سے پیش آئیں اور اپنے علاقہ میں منشیات فروشی ، قمار بازی ، برائی کے اڈوں سمیت ہرقسم کی برائی کا خاتمہ کیا جا ئے۔ صحافی پو لیس کی آنکھ اور کان ہے جرائم کے خاتمہ کیلئے ہماری رہنمائی کریں اس موقعہ پر حافظ عبدالما لک ، میاں ساجد منظور اور حاجی رفیق رانا ودیگر نے ڈی پی او کو یقین دہانی کرائی کہ پو لیس کے مثبت اقدامات پر تعاون کریں گے جبکہ پو لیس کی غلطیوں بارے نشاندہی کی جائے گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.