Daily Taqat

ایم کیو ایم پاکستان نے پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہونے والے ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا کی تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے اپنی جماعت سے تعلق رکھنے والے یوسی چیئرمینوں سے کوائف بھی طلب کر لیے

ایم کیو ایم پاکستان کے ذرائع کے مطابق ڈپٹی میئر کے لیے ارشد حسن، نعیم الدین اور ندیم ہاشمی کے نام زیرغور ہیں۔

یاد رہے کہ ارشد وہرا نے اکتوبر میں ایم کیو ایم کو خیر باد کہہ کر پی ایس پی میں شمولیت اختیار کر لی تھی جب کہ اس سے ایک روز پہلے ہی ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے اعلان کیا تھا کہ اگر اب ہمارا کوئی رکن پارلیمنٹ پی ایس پی میں شامل ہوا تو ہم اسمبلیوں سے مستعفی ہو جائیں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »