Daily Taqat

نوازشریف کی پیشی ن لیگی کارکنان کے عدالت آنے پر جج شدید برہم

اسلام آباد :  احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نوازشریف کے خلاف ریفرنسز کی سماعت میں پارٹی کارکنان کی عدالت میں موجودگی پر غصے میں آگئے اور (ن)لیگ کے کارکنوں
کو کھری کھری سنادیں۔ منگل کو سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے کی ۔عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق وزیر اعظم نوازشریف کے ہمراہ پارٹی رہنماو¿ں اور کارکنان کی بڑی تعداد ہوتی ہے۔منگل کے روز سماعت کے موقع پر بھی سابق وزیراعظم جب عدالت میں پیش ہوئے تو کارکنان کی بڑی تعداد عدالت پہنچ گئی جس پر احتساب عدالت کے جج ارشد ملک غصے میں آگے اور لیگیوں پر برس پڑے۔جج ارشد ملک نے کہا کہ اتنے سارے لوگ کمرہ عدالت میں کیوں آجاتے ہیں، اب تو نواز شریف جیل میں نہیں ¾ ان سے ملنے والے باہر ملاقات کرلیا کریں، جو کمرہ عدالت آجائے وہ باہر جانے کا نام نہیں لیتا ¾زیادہ لوگوں سے عدالت میں بے نظمی ہوتی ہے۔جج کے اظہار برہمی پر ایس پی سیکیورٹی جوڈیشل کمپلیکس نے سابق وزیراعظم کے وکلا کو نوازشریف کو (آج) بدھ کو پیش نہ کرنے کی تجویز دی۔ایڈووکیٹ زبیر خالد نے جج سے کہا کہ گزشتہ روز بابر اعوان کو نندی پور کیس میں پیش ہونا ہے ¾سیکیورٹی وجوہات آڑے آسکتی ہیں۔وکیل کی تجویز پر جج ارشد ملک نے کہا کہ نندی پور ریفرنس کی صبح سماعت کرلیں گے اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت 10 بجے رکھ لیں گے۔

شدید برہم


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »