جرمنی میں پناہ کے متلاشی، تارکین وطن کی آمد میں واضح کمی

برلن:  جرمن وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ گزشتہ سال میں جرمنی آنے والے تارکین کی تعداد میں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق 2017ءمیں جرمنی آنے والے تارکین کی تعداد میں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جرمنی آنے والے تارکین وطن میں سب سے زیادہ تعداد شامی مہاجرین جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر عراقی اور افغان شہری ہیں۔ اس سے قبل 2016ءمیں 2 لاکھ 80 ہزار اور 2015ءمیں 8 لاکھ 90 ہزار تارکین وطن اور مہاجرین نے جرمنی پہنچ کر پناہ کی درخواستیں جمع کرائی تھیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.