Daily Taqat

راﺅ انوارکےمبینہ جعلی مقابلوں کی تحقیقات سےمتعلق سماعت

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے راﺅ انوار کے مبینہ جعلی پولیس مقابلوں کی تحقیقات سے متعلق دائر درخواست پر درخواست گزار کو آئندہ سماعت پر تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیاہے۔بدھ کوسندھ ہائیکورٹ میں راﺅ انوار کے مبینہ جعلی پولیس مقابلوں کی تحقیقات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ راﺅ انوار نے جنہیں جعلی مقابلے میں مارا ان کے لواحقین کہاں ہیں؟ درخواست گزار مزمل ممتاز نے کہا کہ درخواست عوامی مفاد میں لگائی ہے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب راﺅ انوار آن ڈیوٹی تھے اس وقت یہ درخواست کیوں نہیں لگائی؟ عدالت نے درخواست گزار کو آئندہ سماعت پر تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ راﺅ انوار نے جعلی مقابلوں کے ذریعے ترقی حاصل کی۔ راﺅ انوار نے اب تک مبینہ طور پر250سے زائد افراد کو جعلی مقابلوں میں ہلاک کیا ہے جس کی تحقیقات کی جائے۔درخواست میں سندھ حکومت، آئی جی سندھ، راﺅ انوار اور دیگر کو فریق بنایاگیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »