را ﺅانواراو ان کی ٹیم کی گرفتاری کےلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل

کراچی: پولیس نے نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر را ﺅانوار او ان کی ٹیم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں تاہم اب تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔ نجی ٹی وی کے مطابق نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار اوران کی ٹیم کی گرفتاری کے لیےخصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ان ٹیموں نے کچھ مقامات پر چھاپے بھی مارے لیکن اب تک کوئی قابل ذکرکامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔ سابق ایس ایس پی ملیر را ﺅانوار تاحال روپوش ہیں۔ وہ اور ان کی ٹیم کے اہلکاروں کے موبائل فونزبند ہیں جس کی وجہ سے جی سی بی ٹی(سیل بیسڈ ٹریکنگ) کی مدد سے ان کی موجودگی کے مقام کی نشاندہی بھی نہیں ہوپارہی۔دوسری جانب نقیب اللہ کیس میں 4 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم ان کی گرفتاری بھی ظاہر نہیں کی گئی، اس کے علاوہ ایس ایس پی ملیر عدیل چانڈیو نے را ﺅانوار کے ساتھ کام کرنے والے 17 تھانوں کے ہیڈ محرر کو کام کرنے سے روک دیا اور ان کی جگہ دیگر اہلکاروں کو ہیڈ محرر کا عارضی چارج دے دیا گیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.