ن لیگ کی قیادت کاپیپلزپارٹی کے قائدین سے رابطوں کاانکشاف

کراچی: ن لیگ کی قیادت کا پیپلز پارٹی کے قائدین سے رابطوں کا انکشاف ہواہے۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری سے رابطے میں ناکامی کے بعد ن لیگ کی قیادت نے بلاول بھٹو سے رابطے کی کوشش کی، بلاول بھٹو زرداری نے ن لیگ کی قیادت کو صاف جواب دے دیا۔ذرائع
نے بتایا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ دوست نے کیولری گراونڈ لاہور میں بلاول بھٹو سے رابطہ کیا۔ مشترکہ دوست نے بلاول کو درخواست کی کہ آصف زرداری نہیں مل رہے تو آپ سے تعاون کا راستہ تلاش کر لیاجائے۔جس پر بلاول بھٹو نے دو ٹوک میں جواب میں کہا کہ ن لیگ کے خلاف پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے، تعاون کاباب بند ہوچکا۔ بلاول بھٹو نے کہاکہ ن لیگ کے عوام دشمن اقدامات پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.