Daily Taqat

انصاف کی فراہمی میں وکلاءکا اہم کردار ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد:  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک میں جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کےلئے وکلاءبرادری کی جدوجہد اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی میں وکلاءکا اہم کردار ہے، امید ہے قانونی برادری عدالتی نظام کے استحکام اور عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کےلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے یہ بات جمعہ کو راولپنڈی بار کونسل اور ہائیکورٹ راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ان سے قومی اسمبلی میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی ۔وفد نے قانون کی عملداری اور جمہوریت کی مضبوطی کےلئے وکلاءبرادری کے کردار کو اجاگر کیا۔ ملاقات کے دوران وکلاءبرادری کو درپیش مسائل بھی زیر بحث آئے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفد کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکنہ کاوش بروئے کار لائی جائےگی۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کےلئے وکلاءبرادری کی جدوجہد اور قربانیاںقابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی میں وکلاءکا اہم کردار ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے قانونی برادری عدالتی نظام کے استحکام اور عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کےلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »