Daily Taqat

لاہورہائیکورٹ کاعام انتخابات سے قبل حلقہ بندیوں کےخلاف درخواست پرالیکشن کمیشن کونوٹس، جواب طلب

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات سے قبل حلقہ بندیوں کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شوکت حسین خان سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ حلقہ بندیوں سے قبل امیدواروں سے اعتراضات لینا اور اور انکا موقف سننا ضروری ہے، رواں سال عام انتخابات منعقد ہونے جا رہے ہیں ،عام انتخابات سے قبل جو حلقہ بندیاں سیاسی بنیادوں پر کی گئی ہیں، حکومتی اراکین صوبائی و قومی اسمبلی کے ایما پر حقلہ بندیاں کی گئی ہیں اور مخالف امیدواروں کے اعتراضات کو نہیں سنا جا رہا ہے،درخواست گزار نے استدعا کی کہ سیاسی بنیادوں پر کی گئی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیا جائے،اور قانون کے مطابق نئی حلقہ بندیاں کرنے کا حکم دے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »