Daily Taqat

وزیراعلیٰ تھانہ نارنگ کےاہلکاروں کاذکاءاللہ ہنجراکےگھرپرحملےکانوٹس لیں‘ لیاقت بلوچ

لاہور:  جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ نے مرکزی شعبہ نشرواشاعت کے کارکن چوہدری فرحان شوکت ہنجرا کے چچا چوہدری ذکا اللہ ہنجرا کے گھر پرتھانہ نارنگ پولیس کے دھاوے ،چادر چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے ،کمروں کے تالے توڑکر گھریلو سامان کی توڑپھوڑ اور چار دیواری کوگرانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب او ر ڈی پی اوشیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پولیس گردی کا نوٹس لیں اور پولیس کے جن اہلکاروں نے غیر قانونی اور غیر اخلاقی کاروائی کی ہے ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں۔انہوں نے کہا پولیس کے اس رویے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیاہے ۔ علاقہ کے لوگ سخت غم و غصہ میں مبتلا ہیں اور پولیس گردی ناقابل برداشت ہے ۔انہوں نے کہا چوہدری ذکااللہ ہنجرا ایک شریف النفس اور علاقے کی معتبر سیاسی شخصیت ہیں۔پولیس نے انتہائی ظلم کیا ہے ۔ہم توقع رکھتے ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب اورمحکمہ پولیس کے اعلیٰ حکام اس افسوس ناک واقعہ کی انکوائری کریں گے اور ذمہ داران کے خلا ف سخت کاروائی کی جائے گی ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »