لاہورہائیکورٹ کا سرکاری حج پالیسی میں 70فیصد کوٹہ مختص کرنے کیخلاف دائردرخواست پرحکومت اوروزارت مذہبی امورسے جواب طلب

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے قرعہ اندازی کے ذریعے سرکاری حج  پالیسی میں 70فیصد کوٹہ مختص کرنے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور وزارت مذہبی امور سے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزاروں کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ نئی حج پالیسی کے تحت پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کا کم کوٹہ مختص کرنے کے خلاف کیس ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہونے کے باوجود سرکاری حج کوٹہ کے تحت قرعہ اندازی کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ ستر فیصد سے زائدسرکاری کوٹہ مختص کرنے کیلئے بیلٹنگ کا عمل مکمل ہوا تو دیگر درخواست گزاروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا،26جنوری کو حج پالیسی 2018 کے تحت سرکاری کوٹہ پچاس فیصد سے زیادہ کرنے کیلئے بیلٹنگ روکی جائے، جس پر عدالت نے قرعہ اندازی کے ذریعے سرکاری حج پالیسی میں 70فیصد کوٹہ مختص کرنے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور وزارت مذہبی امور سے جواب طلب کر لیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.