لاہورہائیکورٹ نے ٹیکسٹائل ملزسے اضافی سیلزٹیکس کی وصولی روکدی

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ٹیکسٹائل ملز سے 2 فیصد اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی روک دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا نے این آرٹیکسٹائل ملز کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار کی جانب سے محسن ورک ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ٹیکسٹائل ملز پر غیر رجسٹرڈ کسٹمرز کو اشیاءکی فروخت پر 2 فیصد اضافی سیلز ٹیکس لگایاگیا۔ سیلز ٹیکس لگانے کا اختیار وفاقی حکومت کا ہے،ایف بی آر کا نہیں لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ٹیکسٹائل ملز سے 2 فیصد اضافی سیلز ٹیکس کے اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے ۔ جس پر فاضل عدالت نے حکم امتناعی جاری ٹیکسٹائل ملز سے 2فیصد اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی روک دی اور ایف بی آر سے 5اپریل کو جواب طلب کرلیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.